You are currently viewing پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں خسارا

پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ میں خسارا

  • Post author:
  • Post category:تجارت
  • Post last modified:09/03/2017 19:44
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کا غیر ملکی زر مبادلہ  پستی کی جانب گامزن ،ذخائر  میں ایک ہفتے کے دوران 40 کروڑ 36 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 3 فروری کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 22 ارب 3 کروڑ 13لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے جو ایک ہفتے کے قبل22 ارب 43 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے۔

دوسری جانب زیرتبصرہ مدت میں مرکزی بینک کے ذخائر 37 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 17 ارب 21 کروڑ 78 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 76 لاکھ ڈالر گھٹ کر 4 ارب 81 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہ گئے۔