دبئی (ڈیسک) پاکستان نے پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچز میں سری لنکا کو 83 رنز سے شکست دے کر سیر یز میں 0-1 کی بر تری حاصل کر لی ،
دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سر ی لنکاکی ٹیم پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز ہی بناسکی۔ سری لنکا کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں ڈک ویلااور تھرنگا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا۔ ویلا 19 اور تھرنگا 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ چندی مال 4 اور مینڈس 2 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے سری وردنا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند کا نشانہ بنے اور بولڈ ہو کر پولین لوٹ گئے، جبکہ پیریرا 21 رنز پر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے ۔ سری لنکا کی جانب سے تھریمانے 53رنز کے ساتھ سرفہرست رہے اور دنانجا 50 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان کی جانب سے رومان رئیس اور حسن علی نے 3، 3، جبکہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کر دے کی دعوت دی جس کا شاہینوں نے بھر پو ر فائدہ اٹھایا،ا حمد شہزاد آؤٹ آف فارم ہی نظر آئے اور بغیر کوئی رن بنائے واپس چلے گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کا شکار اوپنر 12 گیندوں پر کوئی رن نہ بنا پائے۔فخر زمان نے کھل کر شاٹس کھیلے لیکن ان کی اننگ 43 رنز سے آگے نہ بڑھ پائی۔ محمد حفیظ نے 38 گیندوں پر 32 رنز کا حصہ ڈالا، محتاط آغاز کرنے والے شعیب ملک نے جارحانہ انداز اپنایا اور 61 گیندوں پر 81 رنز کی اننگ سجائی۔ پاکستانی بیٹنگ کے ہیرو بابر اعظم رہے جنہوں نے کیریئر کی چھٹی سنچری 32ویں میچ میں مکمل کرلی۔
سری لنکا کی جانب سے سرنگا لکمل نے 47 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا