لاہور (ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے کی تیاریاں عروج پر ہیں جب کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا خصوصی کنٹینر بھی دھرنے کی جگہ پہنچا دیا گیا ہے۔جبکہ لاہور ہائی کورٹ میں دھرنا رکوانے کی انجمن تاجران کی درخواست کی سماعت آج دبارہ ہو گی
ذرائع کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنے کی تیاریا ں عروج پر ہیں جبکہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنا دینے سے روکتے ہوئے آج پنجاب حکومت اور پاکستان عوامی تحریک سے جواب طلب کیا تھا۔