You are currently viewing آخری ون ڈے میں  پاکستان اور سری لنکا آج  آمنے سامنے

آخری ون ڈے میں پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے

شارجہ (ڈیسک)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پانچ ون ڈے  میچز پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جا ئے گا   میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا ،

یو اے ای میں جا ری  پاکستان اور سری لنکا  کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے آج شا رجہ  کرکٹ اسٹیڈیم میں  کھیلا جا ئے گا ، سیر یز میں  شاہینوں کو 0-4  کی فیصلہ کن  برتری حاصل ہے

 قومی ٹیم پانچواں ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو شکست دے کر وائٹ واش کر نے کے لئے پرعزم ہے وائٹ واش کی صورت  میں سری لنکا   کوسال میں تیسری وائٹ واش کا سامناہوگا ، وہ فروری میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور ستمبر میں بھارت سے پانچواں میچ بھی جیتنے میں ناکام رہا تھا

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.