You are currently viewing داعش سے  نمٹنےکے لئے پاکستا ن اور امریکہ ایک ہیں ، دزیر دفاع

داعش سے نمٹنےکے لئے پاکستا ن اور امریکہ ایک ہیں ، دزیر دفاع

اسلام آباد (ڈیسک) وزیر دفاع خرم دستگیر  نے کہا ہے کہ دہشتگرد تنظیم داعش سے نمٹنے کےلئے پاکستان اور امریکہ ایک ہیں

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناگاہیں پاکستان میں نہیں افغانستان میں ہیں، افغانستان کے 407 میں سے صرف 60 اضلاع پر افغان فورسز کا کنٹرول ہے، دہشتگرد تنظیم داعش کے معاملے پر پاکستان اور امریکا ایک ہیں۔

وزیر دفاع خرم دستگیر نے بتایا کہ تین دن بعد وزیر خارجہ خواجہ آصف چار اہم ممالک چین، روس، ترکی اور ایران کا دورہ کریں گے جس کے بعد وہ امریکا جائیں گے، پاکستان نے کامیاب آپریشنز کیے جو امریکا، عراق اور افغانستان میں نہ کرسکا مگر عالمی برادری نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت کارروائیوں کو تسلیم نہیں کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.