میلبورن(ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن بھی بارش آڑے آگئی ، پر پاکستان نے6وکٹوں کے نقصان پر310نز بنالئے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ میں آج پاکستان نے 142رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے نامکمل اننگز شروع کی، نائب کپتان اظہر علی اور اسد شفیق نے اننگز آگے بڑھائی، دونوں بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی۔ اس دوران اظہر علی نے شاندار سنچری مکمل کی، ان کی سنچری میں سات چوکے شامل تھے۔
کھانے کے وقفے پر پاکستان نےبغیر کوئی وکٹ گنوائے 232رنز بنالیے تھے، وقفے کے دوران ہی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث میچ روکنا پڑا۔بارش تھمی تو پاکستان نے اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، پاکستان کا اسکور 240پر پہنچا تو اسد شفیق 50رنز بناکرسلپ میں کیچ آؤٹ ہوگئے، ٹیسٹ کیریئر میں اسد شفیق کی یہ 18ویں نصف سنچری ہے۔ دونوں بیٹسمینوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 115رنز کا اضافہ کیا۔
وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور صرف 10رنز بناکر ہیزل ووڈ کی گیند پر رنشا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔محمد عامر نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 6چوکوں کی مدد سے 28رنز بنائے۔
بارش کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوا جس نے رکنے کا نام لیا اور میچ مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑا، جب کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 139اور محمد عامر 28رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے