You are currently viewing پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ۔بھارت کے خلاف لیگل کیس بنا کر آگے بڑھیں گے، چیئرمین پی سی بی

پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں ۔بھارت کے خلاف لیگل کیس بنا کر آگے بڑھیں گے، چیئرمین پی سی بی

لاہور: (ڈیسک ) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل تھری کے میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوں گے، پی ایس ایل کا آڈٹ بھی شروع ہو گیا ہے۔ شہریار خان نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا کوئی امکان نہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے اعلان کیا کہ بھارت کے خلاف لیگل کیس بنا کر آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کے سیریز نہ کھیلنے سے جو نقصان ہوا وہ پورا کرے۔ شہریار خان نے بتایا کہ پہلے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس بھیجیں گے پھر آئی سی سی تنازع کمیٹی میں جائیں گے۔فکسنگ اسکینڈل کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ عرفان نے تسلیم کر لیا باقیوں نے انکار کیا، فکسنگ روکنے سے متعلق بریفنگ دیتے ہیں اور کھلاڑیوں کو کیسے روکیں؟ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اگر کوئی بکی دھمکائے تو وہ فوراً پی سی بی کو بتائے۔ شہریار خان نے واضح کیا کہ دیگر کھلاڑیوں کا معاملہ ٹربیونل میں ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کرکٹ بورڈ کا دوبارہ چیئرمین نہیں بننا چاہتا

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.