You are currently viewing ہماری خواہش ہے کیس ایک ہفتے میں مکمل ہو اورقوم کوخوشخبری ملے، سراج الحق

ہماری خواہش ہے کیس ایک ہفتے میں مکمل ہو اورقوم کوخوشخبری ملے، سراج الحق

  اسلام آبا د (ڈیسک)  امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا  سپریم کورٹ کے با ہر میڈیاسے  گفتگو کر تے ہو ئے کہنا ہے کہ  کا غذ کی  کشتی کو اب آپ نہیں بچا سکتے ، اس کو ڈوبنا ہی ہو گا ، ہما ری  خواہش ہے کیس ایک ہفتے میں مکمل ہو اور قوم کو خوشخبری ملے ،

سراج الحق نے کہا کہ پو ری قوم سپریم کورٹ کے پشت پر ہے ، کیا پاکستان میں آئندہ جمہورکی حکمرانی ہوگی یا بادشاہت ہوگی آج بھی شریف خاندان کے وکلا کے پاس کوئی دلائل نہیں تھے وزیرخزانہ نے قوم کے خزانےکوخالی کردیا ہے وزیراعظم کے وکیل کمزورکیس پیش کررہے ہیں وزیراعظم کوبھولابھالا کرکے پیش کیا جارہا ہے آرٹیکل 62 اور 63 کی روشنی میں فیصلہ آیا تو یہ لوگ نااہل ہوجائیں گے ہماری خواہش ہے کیس ایک ہفتے میں مکمل ہو اورقوم کوخوشخبری ملے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.