You are currently viewing ہماری خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج اس کی  ناکامی بھی سامنے آگئی ،خورشید شاہ

ہماری خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج اس کی ناکامی بھی سامنے آگئی ،خورشید شاہ

سکھر (ڈیسک) سکھر میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اورآج اس کی  ناکامی بھی سامنے آگئی ،

خورشید شاہ نے کہا کہ کب سے کہہ رہے ہیں ملک میں وزیر خارجہ نہیں، ہماری کوئی خارجہ پالیسی ہی نہیں ہے اور آج خارجہ پالیسی کی ناکامی بھی سامنے آگئی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سامنا کررہا ہے اور اسے ہی دہشت گرد کہا جارہا ہے۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم میاں صاحب کے اقوال پر چل رہے ہیں، میاں صاحب نے ہمیں کہا تھا کہ عدالتوں کے فیصلے مانیں، اب آپ بھی مان لیں۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.