لاہور(اسٹاف رپورٹر)پنجاب حکومت کا ایک اور شاندار کارنامہ منظر عام پر آگیا ،اورنج لائن ٹرین سےبینک آف پنجاب کے21کروڑ73لاکھ کی رقم داؤپرلگ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اورنج لائن ٹرین منصوبے کے لیے پنجاب حکومت نےمن پسندٹھیکیداروں کونوازنےکیلئےبینک سےکروڑوں روپےقرض لیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نےکنٹریکٹرزکوادائیگیوں کیلئےاپنی گارنٹی پربینک سےقرض لےکردیا تھا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سودکی مدمیں 39کروڑ15لاکھ روپےمیں سے14کروڑ33لاکھ 85ہزاراداکئےگئے ہیں جبکہ سود کی باقی رقم 21 کروڑ 73 لاکھ روپے دبا لیے گئے اور بینک آف پنجاب میں جمع عوام کی رقم سےلئےگئےقرض پربننےوالامارک اپ ادانہیں کیاگیا۔