You are currently viewing آپریشن ردالفساد کا آغاز5 مشکوک افراد زیر ِحراست

آپریشن ردالفساد کا آغاز5 مشکوک افراد زیر ِحراست

راولپنڈی (ڈیسک ) راولپنڈی میں آپریشن ردالفساد کا آغاز ہوتے ہی سرچ آپریشن جاری ، سرچ آپریشن کے دوران پاک فوج نے 5 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا ہے

پاک فوج کے آپریشن کا مقصد موثر بارڈر مینجمنٹ اور ملکی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ آپریشن میں پاک فوج اور رینجرز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد شریک تھی جس نے ویسٹریج ، ڈھوک حسو اور بیکری چوک کے علاقوں میں تلاشی لی ۔ اس دوران 5 مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا جنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا