اورکزئی ایجنسی(اسٹاف رپوٹر)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔اورکزئی ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کےآپریشن کے دوران طالبان کمانڈر سمیت 5دہشتگردہلاک اوردو فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔اورکزئی ایجنسی میں ایف سی اہلکاروں کےآپریشن کے دوران طالبان کمانڈر سمیت 5دہشتگردہلاک اوردو فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اورکزئی ایجنسی کے علاقے میراک کلایا میں کاروائی کی گئی جس میں طالبان کمانڈر سمیت 5دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا ۔فائرنگ کے تبادلے میں 2فوجی جوان میجر مدثر اور سپاہی مطیع اللہ بھی شہید ہوگئے ۔