You are currently viewing اومار’’ دنیا کی سب سے بڑی بلی بننے کیلئے تیار‘‘

اومار’’ دنیا کی سب سے بڑی بلی بننے کیلئے تیار‘‘

میلبرن(ڈیسک)14 کلو وزن اور 3 فٹ 11 انچ کی لمبائی کے ساتھ برطانیہ کی “اومار” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی بلی کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے کے لیے تیار ہے۔

میلبرن کی 14کلووزن اور 3 فٹ 11 انچ کی لمبائی کے ساتھ “اومار” گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے بڑی بلی کی حیثیت سے اپنا نام درج کروانے کے لیے تیار ہے۔اومار نامی بلی میلبرن کی اسٹیفی کی ہے جن کی خوبصور ت بلی کو دیکھ کر گینز ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے ان سے رابطہ کیا۔گنیز انتظامیہ نےبلی کی مالکن سےاس کے قد کاٹھ کی پیمائش منگوالی ہے،اومار کی مالکن سٹیفی ہرسٹ نے دو ہفتے پہلے ہی سوشل میڈیا پر اپنی پالتو بلی کا اکاؤنٹ بنا کر اس کی تصاویر شیئر کیں اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں افراد بلی کے دیوانے ہوگئے۔دنیا کی سب سے بڑی بلی ہونے کا خطاب برطانوی بلی لوڈو کے پاس ہے، جس کی لمبائی تین فٹ دس انچ ہے لیکن اب لگتا ہے لوڈو اس خطاب کو کھونے والی ہیں۔