اسلام آباد (ڈیسک ) پانامہ تحقیقا ت کے لئے قا ئم جے آئی ٹی پر وزیراعظم صاحبزا دے حسین نواز نے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے ہیں ، اعتراضات میں جے آئی ٹی کے دو معزز ممبران پر اعتراضات کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائے گئے اعتراضات 5 صفحات پر مشتمل ہیں جس میں حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو معزز ممبران پر اعتراضات اٹھائے ، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ایس ای پی کے نمائندے بلال رسول کی سیاسی وابستگیاں ہیں، بلال رسول پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر کے بھتیجے ہیں، میاں اظہر پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں ، سرکاری ملازم ہونے کے باوجود بلال رسول موجودہ حکومت کیخلاف بیان بازی کرتے ہیں ، بلال رسول کی اہلیہ بھی پی ٹی آئی کی متحرک کارکن ہیں ا سٹیٹ بینک کے عامر عزیز مشرف دور میں حدیبیہ پیپر ملز کیس کی تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے ، عامر عزیز نے تحقیقات کے دوران وزیراعظم کے کزن طارق شفیع کو دھمکایا تھا، ممبران کی دھمکیاں جے آئی ٹی کی غیر جانبداری پر سوالیہ نشان ہیں ، عدالت عظمیٰ انصاف اور برابری کو مدنظر رکھتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت دے۔