You are currently viewing آئندہ نو ٹس دیےبغیر کسی کے شنا ختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے ،وزیر داخلہ کی یقین دہانی

آئندہ نو ٹس دیےبغیر کسی کے شنا ختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے ،وزیر داخلہ کی یقین دہانی

اسلام آباد(ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ آئندہ نوٹس دیے بغیر کسی کے شناختی کارڈ بلاک نہیں کریں گے، تین ماہ میں بلاک شناختی کارڈ ز کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار تھی،ساڑھے 3 ہزار افراد نے رضاکارانہ طور پر شناختی کارڈ واپس کیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کا کہنا تھا کہکئی پاکستانیوں کے بھی شناختی کارڈز بلاک ہوئے،تین ماہ میں بلاک شناختی کارڈ ز کی تعداد 3 لاکھ 75 ہزار تھی،دستاویزات پیش کرنے کے بعد یہ شناختی کارڈ مستقل بحال کردیے جائیں گے ،ساڑھے 3 ہزار افراد نے رضاکارانہ طور پر شناختی کارڈ واپس کیے ،33ہزار پاسپورٹ منسوخ کرچکے ہیں ایک کی بھی اپیل نہیں آئی۔