You are currently viewing ہم 70 سال میں پاکستان کی سمت کا تعین نہیں کر سکے، نواز شریف

ہم 70 سال میں پاکستان کی سمت کا تعین نہیں کر سکے، نواز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ میرے مقاصد اب ذاتی نہیں ملک و قوم کے لیے ہیں، وزارت عظمیٰ سے بالاتر ہو کر ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں،

سابق وزیر اعظم کا  کہنا ہے کہ ہم 70 سال میں پاکستان کی سمت کا تعین نہیں کر سکے، 70 سال میں ایک بھی وزیراعظم کی مدت پوری نہیں ہو سکی تاہم میڈیا، سول سوسائٹی، سیاستدانوں کو مل کر نہ صرف سوالوں کے جواب تلاش کرنا ہوں گے بلکہ ملک کی سمت کا تعین بھی کرنا ہوگا

نواز شریف نے کہا کہ اقتدار میں 4 سال کس طرح گزارے میں ہی جانتا ہوں جب کہ ایک ادارہ دوسرے کا احترام نہیں کرے گا تو پاکستان آگے نہیں چلے گا، عوام کی حکمرانی اور عوامی مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کروڑوں لوگ ووٹ دیں اور بیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر 5 جج نااہل کر دیں یہ مناسب نہیں، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر گرینڈ ڈائیلاگ ہونا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کیا ملک میں کوئی ایسی عدالت ہے جو پرویز مشرف جیسے ڈکٹیٹر کا احتساب کرے، کیا ایسے جج موجود ہیں جو اس کا احتساب کریں اور سزا دیں، جنہوں نے ملک کو دولخت کیا ان کا احتساب کون کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاثر نہیں دینا چاہتے ہیں کہ ہم کسی تحقیقات سے بھاگ رہے ہیں، بڑے لوگوں نے مشورہ دیا کہ مجھے جے آئی ٹی کے سامنے نہیں جاناچاہیے تھا تاہم میں نے اس لیے قانون کی پاسداری کی کیونکہ میں حالات کی خرابی نہیں بلکہ تصیح چاہتا ہوں

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.