اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں چوہدری نثارکے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’یہ امر انتہائی افسوس ناک ہے کہ میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بناکر اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں جب کہ میں نے نہ تو کسی کو یہ کہا کہ میں کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے
چوہدری نثار نے کہا کہ ریلی میں مسلم لیگ (ن) کی 99 فیصدسینئر لیڈرشپ نہیں ہے لیکن صرف مجھے متنازع کیوں بنایا جا رہا ہے جب کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا مگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے ہیں