You are currently viewing وزیرتعلیم سندھ نثارکھوڑو کی جاپانی قونصل جنرل اکیرا اوچی سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ نثارکھوڑو کی جاپانی قونصل جنرل اکیرا اوچی سے ملاقات

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے جاپانی قونصل جنرل اکیرا اوچی سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اور دیگر امور پا تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ دوست ملک کی حیثیت ہر مشکل وقت میں جاپان سے ہمارا ساتھ دیا ہے چاہئےسیلاپ، بارشیوں اور زلزلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں تعاون پر جاپان کے شکر گزار ہیں۔

سینئر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ معیارتعلیم میں بہتری کی خواہاں ہے،تعلیم یافتہ معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ طالبات کو تعلیم دی جائے۔ جاپان نے ہمیشہ تعلیم کے شعبے میں ہمیشہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان نے خواتین میں تعلیم کے فروغ کے لیے اسکول بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے، میرپور خاص ڈویژن میں 200سے کے قریب تعلیمی ادارے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

جاپانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا اندرون سندھ دورے کے دوران اندازہ ہوا کہ پاکستانی قوم بہت پیار کرنے والی ہے۔ بعد ازاں جاپانی قونصل جنرل نے سینئر وزیر کے تعاون کو بھی سراہا اور دونوں ممالک کے دومیان تعلقات کو مزید مستہکم کرنے پر اتفاق کیا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7