برازیل(ڈیسک)عام طور پر بچے پیدائش کے تقریباًایک سال بعد چلنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس مین دیکھا جاسکتاہے کہ ایک نومولود بچی نے پیدا ہوتی ہی چلنا شروع کردیا تھا۔
یہ حیرت انگیز واقعہ برازیل کے ایک میٹرنٹی اسپتال میں پیش آیا جب نرس نومولود بچی کو نہلانے کی کوشش کررہی تھی‘ فیس بک پر اس ویڈیو نے کہرام مچا رکھا ہے۔اس ویڈیو کو اب تک 69 ملین افراد دیکھ چکے ہیں اور اس ہفتے آن لائن سب سے زیادہ موضوعِ گفتگو بننے والا سوشل میڈیا ایونٹ یہی ویڈیو ہے۔یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عموماً نومولود بچے ایک سال کی عمر میں چلنا شروع کرتے ہیں اور اس کے لیے وہ آٹھ یا نو ماہ کی عمر سے کوشش شروع کرتے ہیں تاہم ویڈیو میں دکھائی جانے والے بچی واضح طور پر چلنے کے لیے کوشش کرتی نظر آرہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کو نرس نے ایک ہاتھ سے پکڑا ہوا ہے اور بچی چلنے کی کوشش کررہی ہے، نرس نے بچی کو اٹھا کر پیچھے کیا لیکن بچی نے دوبارہ چلنا شروع کردیا جس پر اسپتال انتظامیہ نے دیگر لوگوں کو بلاکر ویڈیوبنائی اورواقعہ کو معجزہ قرار دیا ہے۔