ویلنگٹن (ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ا اننگز اور 67 رنز سے شکست دے کر دو میچو ں پر مشتمل سیریز میں 0-1 کی بر تری حاصل کر لی
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو اننگز اور 67 رنز سے ہرا کر دو میچوں کی سیریز میں1-0 کی برتری حاصل کرلی۔کیویز نے پہلی اننگز میں پانچ سو بیس رنز کا پہاڑکھڑا کیا جسے مہمان ٹیم دو اننگز میں بھی پورا نہ کرسکی، نیوزی لینڈ کے دو بیٹسمینوں نے سنچریاں بنائیں ،ٹیلر نے بھی شاندار بیٹنگ کی، ویسٹ انڈین کھلاڑی دونوں اننگز میں بے بس رہے، پہلی اننگز میں 134اور دوسری اننگز میں319رنز پر ٹھکانے لگ گئی
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے3 جبکہ نیل ویگنر، گرینڈ ہوم اور ٹرینٹ بولٹ نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔