You are currently viewing نیوزی لینڈ آسٹریلیا میچ بارش کی نظر

نیوزی لینڈ آسٹریلیا میچ بارش کی نظر

برمنگھم (ڈیسک)  چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دیا گیا ہے ۔

برمنگھم کے ایجبسٹن گرائونڈ پر کھیلے جانے اس میچ میں کیویز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 292رنز کا ہدف دیا تھا ۔ تاہم آسٹریلیا نے جب اپنی اننگز شروع کی تو کیو ی بولرز نے کینگروز کے تین اہم بیٹسمینوں وارنر 18، آرون فنچ 8 اورموئسس ہینرک 18کو صرف 53کے مجموعے پر پویلین واپس روانہ کردیا۔جبکہ کپتان اسمتھ 8پر کریز پر موجود تھے۔نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے نے دو جبکہ ٹرینٹ بائولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔لیکن اس موقع پر ایک بار پھر بارش شروع ہوگئی۔اس وقت تک آسٹریلوی اننگز کے صرف نو اوورز ہوئے تھے۔ کچھ دیر بعد امپائرز نے اس میچ کو 33اوورز تک محدود کرکے کینگروز کو 235کا ہدف دیا گیا تھا۔لیکن بارش پھر بھی نہ تھم سکی جس کے بعد امپائروں نے میچ کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا۔اب اگلا میچ کل جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا

 

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.