نیویارک(ڈیسک)اسلام اور مسلم دنیا کے دشمن ڈونلڈٹرمپ کے شہر نیویارک میں فیشن ویک کے دوران ماڈلز نے حجاب میں آکر کیٹ واک کی تومہمان ان کی دات دیے بغیر نہ رہ سکے۔
سراپوں پر نہ صرف دل کش اور حسین کشیدہ کاری کی گئی تھی بلکہ ماڈلز کے حجاب نے سراپوں کی شان اور بھی اضافہ ہوگیا تھا۔ لانگ اور شارٹ شرٹس کے اوپر حجاب بہت ہی دلفریب اور منفرد لگ رہے تھے۔ مشرقی اور مغربی انداز کے ملبوسات کے ساتھ حجاب کا میلاپ حسینائوں کو اور بھی پرکشش اور حسین بنا رہا تھا۔
یہ دلکش ملبوسات تخلیقات تھے انڈونیشیئن مسلم ڈیزائنر انیسہ حسیبون کے ہیں جنہیں مہمانوں نے بس ٹکٹکی باندھ کر ہی دیکھا۔ اور سب کے دل میں یہ ہی خواہش ابھری کہ حجاب سے آراستہ یہ سراپے فوری خرید لئے جائیں