کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے نیا ناظم آباد جم خانہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابقوزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ناظم آباد جمخانہ کا افتتاح کردیا ۔افتتاحی تقریب میں تاجر برادران ،بینکاروں اور کرکٹرز کے ساتھ ساتھ کراچی کی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد جم خانہ کا افتتاح نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کیا گیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مل جل کراپنے نوجوانوں کے لئے ایسے راستے ہموار کرنے چاہیئے جیہاں بہترین کھلاڑی تیار کئے جاسکیں ۔
وزیر اعلی ٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ گراونڈ سب سے پہلی پی ایس ایل فرنچائزہے جہاں ٹیمیں ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پریکٹس سیشن کریں گی ان کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد (لوائی)اسٹیڈیم کراچی کنگز کے لئے ہوم گراونڈ کی حیثیت رکھتا ہے