You are currently viewing موجودہ فلمیں پاکستانی ثقافت سے دور ہیں، صائمہ نور

موجودہ فلمیں پاکستانی ثقافت سے دور ہیں، صائمہ نور

لاہور(اسٹاف رپورٹر) معروف اداکارہ صائمہ نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں اب  پنجابی فلموں کا سنہری دورکبھی واپس نہیں آسکتا ۔

اداکارہ صائمہ کا کہنا تھا کہ ماضی کی فلمیں پاکستان کی روایت پر مبنی ہوتی تھی جنمیں کردار نگاری اور پاکستانی تہذیب و ثقافت کا خاص خیال رکھا جاتاتھا ۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے میڈیا کو بتایا  کہ یہ میرے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز فلموں سےکیا لیکن جب مرحوم سلطان راہی صاحب  کی اچانک وفات ہوئی تو پنجابی فلموں کا سورج غروب ہوگیا ۔

ان کا مزید کہا کہ آج کل فلموں میں کوئی کہانی نہیں ہوتی جبکہ وہ پاکستان کی ثقافت سے بھی کہیں دور ہیں جبکہ بے شمار اداکار فلموں کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے فلموں سے کنارہ کرچکے ہیں لہذا اب  میں نے بھی ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات پر توجہ دینی شروع مرکوز کردی ہے۔