You are currently viewing عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا کا کراچی سے سوتیلا سلوک

عوام کے لیے خوشخبری، نیپرا کا کراچی سے سوتیلا سلوک

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دے دی لیکن   کراچی والے اس سے محروم رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی جبکہ  بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔

نیپرا نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں مزید 36 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی تاہم  کمی کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔