You are currently viewing نواز شریف کووزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ،فاروق ستار

نواز شریف کووزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ،فاروق ستار

کراچی(ڈیسک)ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں رہا ،نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نےمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہایم کیو ایم اب وزیراعظم کو مشورہ نہیں بلکہ یہ مطالبہ کرتی ہے کہ انہیں اخلاقی بنیادوں پر عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور وزیراعظم کو اخلاقی بنیادوں پر ہوناچاہیے، موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توسیاسی بحران پیدا ہو سکتاہے۔