آستانہ (ڈیسک) افغانستان کی جانب سے ملاقات کی درخواست کے بعد وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ۔
ذرائع کے مطانق افغا نستان کی جانب سے ملا قا ت پر وزیراعظم اور افغان صدر کے درمیان ملاقات لگ بھگ ایک گھنٹہ جاری رہی جس میں انسداد دہشت گردی اور خطے کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں افغان صدر کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستانی موقف تھا کہ ہم ہمیشہ سے افغانستان میں امن کے خواہاں رہے ہیں اور اس کے لیے پاکستان نے افغان امن میں ہمیشہ مثبت کردار بھی ادا کیا ہے اور آئندہ بھی ادا کرتا رہے گا ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم نواز شریف اور افغان صدر اشرف غنی خوشگوار موڈ میں نظر آئے ۔افغان صدر وزیراعظم کو لفٹ تک چھوڑنے آئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں سربراہان کے تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملاقات مثبت رہی ہے