You are currently viewing ملک کی بقا اور جمہوریت کےلئے نواز شریف سیاست چھوڑ دیں ،بلاول بھٹو

ملک کی بقا اور جمہوریت کےلئے نواز شریف سیاست چھوڑ دیں ،بلاول بھٹو

لاہور (ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا  کہنا ہے کہ  ملک کی بقا اور جمہوریت کے لئے نواز شریف  سیا ست چھوڑ دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا لا ہور میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئےکہنا تھا کہ نواز شریف تین بارملک کے وزیراعظم رہے ہیں انہیں اب ریٹائر ہوجانا چاہیے، میاں صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ عدالتوں کے معاملے پر نظرثانی کریں اور ملک و جمہوریت کی بہتری اسی میں ہے کہ وہ سیاست سے کنارہ کش ہوجائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سندھ میں صاف پانی کی عدم فراہمی کا نوٹس لینے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کا مسئلہ صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں ہے، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے جنوبی علاقوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی پانی کے بحران کا شکار ہے، جس بلوچستان میں سی پیک کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے وہاں تو پانی موجود ہی نہیں، خوشی ہے کہ وزیراعلی سندھ کو معاملہ سپریم کورٹ کے سامنے رکھنے کا موقعہ ملا ہے

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.