اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز کے داماد کیپٹن (ر)صفد ر کا کہنا ہے کہ زیادتی نواز شریف نہیں بلکہ نظریہ پاکستان اور ریا ست کے ساتھ ہو رہی ہے
اسلام آباد کے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نو از شریف کے داماد کیپٹن رٹیائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ نو از شریف نے تہیہ کر لیا کہ ان کا جینا اور مرنا صرف قائد اعظم کے پاکستان کے لئے ہے
انہوں نے کہا کہ ایک عدالت اٹک قلعہ میں دیکھی اورایک اسلام آباد قلعہ میں دیکھ رہا ہوں۔
اس سے قبل آج کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پہنچے تو صحافی نے سوال کیا کہ آج آپ کچھ تھکے تھکے لگ رہے ہیں کیا وجہ ہےِ؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ سفر لمبا ہوتا ہے
کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے جب پوچھا گیا کہ آپ اورمریم نواز عدالت ساتھ کیوں نہیں آتے تو انہوں نے کہا کہ اس سوال کا جواب سیکورٹی والوں سے پوچھیں ،نا اہل وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے صحافی نے سوال کیا کہ ایک طرف آپ عدالت کا سامنا کررہے ہیں دوسری جانب عمران خان الیکشن کمیشن میں پیش ہورہے ہیں اس پر آپ کیا کہیں گے۔
کیپٹن صفدر نے جواب دیا کہ کہ میں اصل کپتان ہوں وہ جعلی کپتان ہے میرا اس سے موازنہ تو نہ کریں