لاہور (ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پارٹی صدرات سے روکنے کے لئےالیکشن کمیشن کا حکم چیلنج کر دیا گیا
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں شہری محمد امین کی جانب سے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو پارٹی صدارت سے روکنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے حکم کو چیلنج کر دیا گیا ہے
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے کے تحت فیصلے کے تحت نااہل نواز شریف کو پارٹی صدارت کیلئے بھی نااہل قرار دیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ 5 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے اور پولیٹیکل پارٹیز آرڈر کی دفعہ پانچ آئین کے آرٹیکل 17 سے متصادم ہے