You are currently viewing نواز شریف ، آصف زرداری ، جنرل پاشا اور حسین  حقانی نے میری رہائی میں مدد کی ، ریمنڈڈیو س

نواز شریف ، آصف زرداری ، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے میری رہائی میں مدد کی ، ریمنڈڈیو س

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:01/07/2017 15:28
  • Reading time:1 mins read

اسلام آباد (ڈیسک) ریمنڈ ڈیوس نے اپنی  نئی کتاب  میں   پاکستان میں اپنی گرفتاری سے لیکر رہا ئی تک کے سنسنی خیز داستان بیان کر دی ہے انہوں لکھا ہے کہ اسے کوٹ لکھپت جیل سے رہا کرانے میں جان کیری، نواز شریف، آصف زرداری، جنرل پاشا اور حسین حقانی نے مل کر مدد کی۔

ریمنڈ ڈیوس نے اپنی کتاب میں لکھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے علاوہ بھی خفیہ ایجنسی کے کئی اہلکار اس کی رہائی کے وقت عدالت میں موجود تھے جب کہ پاکستان سے رہائی کے لئے جنرل پاشا نے جتنی مدد کی شاید ہی کسی نے کی ہو۔رہائی کے وقت جنرل پاشا لاہور کی سیشن عدالت میں موجود تھے، جنرل پاشا کے ہاتھ میں موبائل فون تھا جس کے ذریعے وہ عدالت کی سماعت سے متعلق امریکی سفیر کیمرون منٹر کو اپ ڈیٹ کررہے تھے۔

کتاب کے متن کے مطابق جان کیری کی نواز شریف سے ملاقات کے بعد رہائی کے راستے ہموار ہونا شروع ہوئے اور رہائی کا عمل مکمل ہونے کے بعد جنرل پاشا کو مدت ملازمت میں توسیع بھی مل گئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.