اسلام آباد (ڈیسک) لاہور کے این اے 120 ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل شروع ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی یاسمین راشد کو جانچ پڑتال کےلئے 17 اگست جب کہ کلثوم نواز کو کاغذات کی جانچ پڑتال کےلئے کل بلایا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 17اگست تک جاری رہے گا
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس سے متعلق دائردرخواستوں پرنوازشریف کو نااہل قراردے دیا تھا اورفیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہوئے این اے 120 کو خالی قرار دیا تھا