You are currently viewing این اے 110،خواجہ آصف کیخلاف دائر درخواست مستردخواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ برقرار

این اے 110،خواجہ آصف کیخلاف دائر درخواست مستردخواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(ڈیسک)سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔خواجہ آصف اپنے حلقے سے کامیاب برقرار۔

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 110میں تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست مسترد کردی۔خواجہ آصف اپنے حلقے سے کامیاب برقرار۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نےحلقہ این اے 110 سے متعلق درخواست پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نےتحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی نظر ثانی کی در خواست خارج کردی اور خواجہ آصف کی کامیابی کا فیصلہ بر قرار رکھا۔چیف جسٹس کا ریمارکس میں کہنا تھا کہ کوئی گراؤنڈ موجود نہیں جس پر نظر ثانی کی جائے سپریم کورٹ نے درست فیصلہ کیا تھا۔