You are currently viewing مصطفی علی پاکستان کی جانب سے پہلے  ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بنیں گے

مصطفی علی پاکستان کی جانب سے پہلے ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر بنیں گے

  • Post author:
  • Post category:کھیل
  • Post last modified:19/07/2016 21:43
  • Reading time:1 mins read

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ  کے ایونٹ  “کروز ویٹ کلاسک ” میں مصطفی علی پاکستان کی جانب سے نمائندگی کریں  گے جبکہ یہ انٹرنیشنل وریسلنگ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی پاکستانی ریسل کو کال کیا گیا ہو۔

مصطفی علی پاکستان میں  پرنس کے نام سے  مشہور ہیں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مصطفی علی کا کہنا تھا کہ انہے ریسلنگ کا شوق بچپن سے ہی تھامصطفی علی  کے پسندیدہ ریسلرز میں ہٹ مین بریٹ ہارٹ، ایڈی گوریرو، ہارڈی بوائز اور کرس جیریکو جیسے بڑے نام شامل ہیں۔ یہی شوق مصطفی علی کو 2003ء میں پروفیشنل ریسلنگ کے میدان میں لے آیاجبکہ  پیشہ ورریسلر بننے کے بعد وہ کئی سال سے ڈبلیو ڈبلیو ای میں شامل ہونے کی کوششیں کررہے تھے۔

مصطفیٰ علی نےمزید  کہا کہ انہیں مسلمانوں پر لگائے گئے ’’لیبلز‘‘ سے شدید اختلاف ہے اوریہ باتیں انہے تیر کی مانند چبتی ہیں  جبکہ انکا کہنا تھا کہ  ان کی نظر میں یہ لیبل ہی ساری دنیا میں فساد کی جڑ ہیں۔

مصطفی علی کا  کہنا تھا کہ وہ واضح الفاظ میں تسلیم کرتے  ہیں کہ  انہیں اپنے مسلمان اور پاکستانی ہونے پر فخر ہے مصطفی علی کا مزید کہنا تھا کہ وہ  چاہتے ہیں کہ امریکا انہے  ریسلر کے روپ میں قبول کرےاور وہ یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں  کہ دنیا میں بسنے والے تمام انسان یکساں ہیں۔