You are currently viewing ایم کیو ایم پاکستان نے بھی عوامی حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

ایم کیو ایم پاکستان نے بھی عوامی حقوق کے حصول کے لئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی: (ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ حکومت کے خلاف 23 اپریل کو لیاقت آباد سے مزار قائد تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تعصب کی دیوار تعمیر کر دی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت آٹھ سال سے شہری علاقوں کے ساتھ متعصبانہ سلوک کر رہی ہے، پیپلز پارٹی نے تعصب کی دیوار کھڑی کر دی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے وائٹ پیپر جاری کیا اسے پیپلز پارٹی کی سیاہ کاری کی وجہ سے بلیک پیپر کہنا چاہئے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ رینجرز کو نوے روز کے لئے خیرات کی طرح اختیارات دینا قومی اداروں کی توہین ہے، جب معاملہ پیپلز پارٹی کی کرپشن کی طرف جاتا ہے تو شور مچایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی اداروں کو بھی اپنا غلام سمجھتی ہے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 23 اپریل کو مزار قائد پر اپنی فریاد لے کر جائیں گے اور اسی روز اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.