You are currently viewing متحدہ کے  کارکنان کی وفاداریاں تبدیل کرانے  کے دباؤ پر ایم کیو ایم کا وزیر اعظم کو خط

متحدہ کے کارکنان کی وفاداریاں تبدیل کرانے کے دباؤ پر ایم کیو ایم کا وزیر اعظم کو خط

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم کی جانب سے جیلوں میں قید مختلف مقدمات میں اپنے اسیر کارکنان پر وفاداریاں تبدیل کرنے  کے لیے دباؤ  ڈالے جانے سے متعلق صدر ممنوں حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار کو خط لکھ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خط کے متن میں ایم کیو ایم کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ گرفتار کارکنان  پر  اوران کے اہل خانہ پر دباؤ ڈالا جارہا ہے اور ان کے گھروں  پر نامعلوم نمبروں سے فون کالز کی جارہی ہیں  جس پر صدر ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو ایم کیو ایم کی جانب سے فوری نوٹس لینے  کی اپیل کی گئی ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7