You are currently viewing رابطہ کمیٹی  نے بانی متحدہ کو سائڈ لائن کردیا

رابطہ کمیٹی نے بانی متحدہ کو سائڈ لائن کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم  پاکستان نےبانی متحدہ  کو مکمل طور پر سائڈ لائن کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے  اجلاس  میں اراکین کی جانب سے  فیصلہ کیا گیا ہے کہ الطاف حسین کا نام ایم کیو ایم کے جھنڈے سے ہٹا دیا جائے گا جبکہ پارٹی جھنڈے پر صرف پتنگ کا نشان رہے گا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کی مختلف شاہراہوں سے بھی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے نام والے جھنڈے اتار دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ قائد ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز اور پاکستان مخالف تقاریر کے بعد ایم کیو ایم رہنماؤں نے الطاف حسین اور انکی تقایر سے لاتعلقی کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو،جناح گراؤنڈ اور مکا چوک سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے الطاف حسین کی تصاویر کو اتار دیا گیا تھا  اور بانی ایم کیو ایم کے خلاف متحدہ کے اراکین قومی اسمبلی  نے قرارداد پاس کروانے کے لیے  متن تیار کرلیا ہے اور بہد جلد قرارداد کے لیے پٹیشن بھی دائر کردی جائیگی۔