You are currently viewing مستحقین کو ماہانہ ایک کروڑ روپے بینکوں کے ذریعےدیے جاتےہے،فاروق ستار

مستحقین کو ماہانہ ایک کروڑ روپے بینکوں کے ذریعےدیے جاتےہے،فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ فلاحی کام اللہ تعالیٰ کے سپرد کررہے ہیں۔

کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستارکا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرنے دی گئیں ، گزشتہ سال زکوة اور فطرہ جمع نہیں کرنے دیا گیا، ایم کیو ایم رضاکاروں پرایک بڑا الزام کھالیں چھینے کا لگایا جاتا ہے لہذٰا اس سال ایم کیو ایم قربانی کی کھالیں جمع نہیں کرے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحقین کو ماہانہ ایک کروڑ روپے بینکوں کے ذریعےدیے جاتےہے، شہدا کی فیملیز کو ہر ماہ 40سے 50 لاکھ روپے کی امداد دی جاتی ہے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خدمت خلق کمیٹی بعد میں خدمت خلق فاؤنڈیشن میں تبدیل کی گئی، خدمت خلق نے زلزلہ متاثرین اور سیلاب متاثرین تک خدمت کی جبکہ آج ہمارے ساتھ ظلم کیا جارہا ہے رضاکاروں کی چھان بین بھی کر رہے ہیں اور ہماری فلاحی سرگرمیاں بری طرح متاثر کی جارہی ہیں ۔