You are currently viewing پاکستان کا مستقبل روشن ہےپاکستانی  عوام دھرنوں اور احتجاج کی سیاست قبول نہیں کرتے:وزیراعظم نواز شریف

پاکستان کا مستقبل روشن ہےپاکستانی عوام دھرنوں اور احتجاج کی سیاست قبول نہیں کرتے:وزیراعظم نواز شریف

لاہور (اسٹاف رپورٹر)جاتی امراءمیں مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے پاکستان کی عوام دھرنوں اور احتجاج کی سیاست قبول نہیں کرتےاس لئے مسائل کا حل صرف اورصرف مذاکرات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جاتی امراءمیں جمعیت اسلام(فٖ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلی ٰپنجاب  شہباز شریف ،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار اور جے یو آئی ٖٖ(ف)کے رکن اکرم درانی بھی شریک تھے ۔

ملاقات میں مولانا فضل الرحٰمن نے وزیراعظم نواز شریف کو کشمیری قیادت سے ملاقات کے بارے میں  آگاہ کیا اور کشمیر سمیت قومی اہمیت کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ساتھ ہی ملاقات میں وزیر اعطم نواز شریف کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ نیک خواہشات کا  بھی اظہار کیا ۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ضرب عضب کی  بھرپور کامیابی پر بے حد خوش اور مطمئن ہیں کیونکہ  ضرب عضب کا  آغاز پاکستان کی سر زمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئےکیا گیا تھا ۔جبکہ اب حکومت وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے انڈسٹریل سیکٹر کو بلا تعطل بجلی فراہم ہوتی رہےگی اور 2018تک ہماری کوشش ہے کہ ملک سے لوڈشیڈنگ کا بھی خاتمہ کیا جائے۔

وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر پر قائم بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیریوں کے جذبات کی قدر کرتی ہےاور ظلم اور تشددسےکشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔

رائیونڈ میں وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کشمیرایشو پر پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں، بھارتی مظالم پر پاکستان کےسخت موقف کی وزیراعظم نوازشریف نے بھی سو فیصد تائید کی ہے اور اب پاکستان کی طرف  سےبھارتی درندگی پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا جائیگا ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.