You are currently viewing دھرنا سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے، متاثرین سے یکجہتی کیلیے ہے، طاہر القادری

دھرنا سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے، متاثرین سے یکجہتی کیلیے ہے، طاہر القادری

لاہور (ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہور میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب  کر تے ہو ئے کہا کہ آپ لوگ تنہا نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوانصاف ملے گا، احتجاج کی تحریک ختم نہیں ہوگی۔

 

سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں چور پکڑا گیا ہے، ابھی چور پکڑا گیا ہے قاتل باقی ہے، دھرنا سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ منظر عام پر لانے، متاثرین سے یکجہتی کیلیے ہے مظلوموں کے حقوق کے لیے لوگ جمع ہیں، دنیا کی کوئی طاقت آپ کو ڈرا نہیں سکتی، کوئی طاقت آپ کو انصاف سے دور نہیں کر سکتی۔ سیاسی تاریخ میں ووٹ کے تقدس کوپامال کرنیوالے بھی نوازشریف ہی ہیں، وہ آئین سے امانت دیانت کی ساری شقیں ختم کرنا چاہتے ہیں اور اراکین اسمبلیوں کو خریدتے رہے ہیں۔

عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ آج مال روڈ پر بیٹھ کر ثابت کر دیا ہے کہ 17جون کےشہدا تنہا نہیں ہیں، نوازشریف کے پیچھے اصل قوت شہباز شریف کا پنجاب کا اقتدار ہے۔ شیخ رشید نے بھی کہا جب تک میں بیٹھوں گا وہ بھی بیٹھیں گے، جس وقت تک دھرنا رہے گا،آپ کے ساتھ رہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں 70 سال سے تماشا لگا ہوا ہے جبکہ چھانگا مانگا سیاست انہوں نے ہی متعارف کروائی ہے نواز شریف صاحب 35 سال سے تو آپ نے تماشا لگایا ہوا ہے، نوازشریف نے صدر سے مل کر بے نظیر کی حکومت ختم کروائی

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماڈل ٹاؤن سانحے کی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے جبکہ جسٹس باقر نجفی نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ بتایا جائے۔ ماڈل ٹاؤن کیس میں شریف بردارن کو پھانسی ہوگی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.