لاہور (ڈیسک) مشہورماڈل ایان علی نے فلم میں اداکاری کرنے کامعاوضہ 3 کروڑ روپے مانگ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکی گلوکار علی زمان اردو فلم بنانے کے خواہشمند ہیں جس کیلئے انہوں نے ایان علی سے دبئی میں رابطہ کیا اور انہیں فلم میں ہیروئین کے کردار کی پیشکش کی ،
ایان علی نے فلم میں کام کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ہے تاہم انہو ں نے 3 کروڑ روپے معاوضے کی ڈیمانڈ کردی جس پرگلوکار سوچ میں پڑ گئے ہیں اورانہوں نے فی الحال ایان علی کیساتھ معاہدہ نہیں کیا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ علی زمان فلم میں ہیرو کا کردار خود ادا کرنے کے خواہشمند ہیں ۔ وہ گائیکی کیساتھ ساتھ اداکاری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوانا چاہتے ہیں اور انکی خواہش ہے کہ وہ اپنی فلم میں کوئی ایسی اداکارہ کو کاسٹ کریں جو پہلے سے ہی مشہور ہو