اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر)وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اب تک تمام کمیشن 1956 کے ایکٹ کے تحت بنائے جبکہ سقوط ڈھاکاسےایبٹ آبادواقعے تک تمام کمیشن ایک ہی قانون کے تحت بنے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب تک تمام کمیشن 1956 کے ایکٹ کے تحت بنائے گئے ، ٹی او آر کمیٹی کے چھ ممبران ہیں، ایسا قانون ہو جس کے تحت کمیشن اپنا کام مکمل کرسکے ۔
اپوزیشن کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے اپنا قانون سینیٹ پرائیویٹ ممبرز ڈے کو جمع کرادیا ، اپوزیشن ارکان نے اپنے ٹی او آر مرتب کیےجبکہ اپوزیشن کا بل دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے، ہم نے اسپیکر کو لکھا کہ آپ اس میں مداخلت کریں۔
پانامہ لیکس کے حوالے سے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کا نام پاناما دستاویز میں نہیں ہے،ہمیں کسی قسم کا استثنا نہیں چاہیے،ہمارا ہدف تھا کہ یہ سارا معاملہ پاناما تک نہ ہو ۔