You are currently viewing پنالٹی شوٹ مس ہونے پردلبرداشتہ لیونل میسی نے ریٹائرہونے فیصلہ کرلیا

پنالٹی شوٹ مس ہونے پردلبرداشتہ لیونل میسی نے ریٹائرہونے فیصلہ کرلیا

نیوجرسی (اسٹاف رپورٹر) ارجنٹینا کے کپتان عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں مسلسل دوسری دفعہ شکست کے بعد عالمی فٹ بال سےکنارہ کشی کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی میں ارجنٹینا اور چلی کے درمیان کھیلے گئے فائنل میں پنالٹی کک مس ہونے پر شکست کے بعد لیونل میسی  آبدیدہ ہو گئے اور اس دوران انہوں نے قومی فٹبال ٹیم کے ساتھ سفر تمام ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ 15 سالہ کیرئیر میں جو ممکن ہوا کرنے کی کوشش کی لیکن مجھے چمپئین نا بننے کا افسوس عمر بھر رہےگا۔

ارجنٹینا کے لیے یہ شکست ورلڈ کپ 2014 کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست کے بعد کسی بھی بڑے ایونٹ کے فائنل میں تیسری شکست ہے جبکہ ارجنٹیا کی 23 سال بعد اہم ایونٹ میں کامیابی کا خواب بھی چکنا چور ہوگیا۔

29 سالہ میسی نے 5 مرتبہ دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپین بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

لیونل میسی نے 13 سال کی عمر میں اسپین کے فٹ بال کلب بارسلونا کی اکیڈمی میں تربیت حاصل کی جبکہ 1994 میں ارجنٹینا کے کلب نیولز اولڈ بوائز میں شمولیت اختیار کی اور 2000 تک کلب کی نمائندگی سر انجام دی۔

واضح رہے کہ چلی نے مسلسل دوسری بار ارجنٹینا کی ٹیم کو پنالٹی شوٹ  پر2-4 سے شکست دے کر چمپئین بننے کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے چلی نے گزشتہ سال بھی کوپا امریکا کے فائنل میں ارجنٹینا کو پنالٹی شوٹ پر شکست سے دوچار کیا تھا۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7