You are currently viewing میئر لندن ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

میئر لندن ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

لاہور (ڈیسک)  میئر لندن صادق خان جنوبی ایشیا کے دورے پر بھارت کے بعد پاکستان پہنچ گئے

میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

میئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ لاہور کی جانب روانہ ہوگئے جہاں ان کی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

میئر لندن لاہور کے بعد اسلام آباد اور پھر کراچی میں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.