اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کو سوتے جاگتے نواز شریف کا خیال ستاتا ہے اور عمران خان عدالت میں ایک الزام ثابت نہیں کرسکے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کا پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پر جوابی وار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان وہ سرکاری اسکول دکھائیں جہاں ان کے بچے پڑھتے ہوں، خان صاحب جلسوں میں بڑھکیں لگانے کے بجائے عدالت میں ثبوت دیں، نواز شریف سے حسد نے عمران خان کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب، آپ کے لیے دعا گو ہوں، اللہ تعالی آپ کو ہدایت دے جبکہ ، خان صاحب کومبارک ہو ،وزیراعظم ڈیوس کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔