اسلام آباد(ڈیسک)وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز آج جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گی ،فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہے۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز آج مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےسامنے پیش ہوکر اپنابیان ریکارڈ کرائیں گی۔ان کی پیشی پر فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کی طرف آنے جانے والے تمام راستے سیل کرکے خاردار تاریں اور بلاکس لگا کر راستے بند کردیئے گئے ہیں۔فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے اطراف پولیس، ایف سی اور رینجرز تعینات ہے۔