You are currently viewing مارک کولس  پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے  کوچ مقرر

مارک کولس پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے کوچ مقرر

لا ہور (ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے کرکٹر مارک کولس کو پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا کو چ مقرر دیا گیا ہے

ذرائع  کے مطابق   نئے کوچ دورہ نیوزی لینڈ سے قبل ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی مارک کولس آئندہ ماہ کے ابتدائی دنوں میں لاہور پہنچیں گے جہاں وہ ٹیم کے دورہ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل تربیتی کمیمپ لگائیں گے۔

نومنتخب کوچ نے ویمن ٹیم میں کچھ عام چیزوں پر کام کرنے پر زور دیا جب کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی پر ان کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں ٹیم نے ان میچوں کے دوران ایک بڑا موقع گنوا دیا، ٹیم اچھا کھیلی لیکن جب کوئی بڑا موقع آتا ہے تو کھلاڑی اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرپاتے۔

 

واضح رہےکہ مارک کولس سے قبل صبیح اظہر ویمن ٹیم کے کوچ تھے اور اس دوران ٹیم نے ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.