کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گورنر سندھ محمد زبیر سےڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید نے ملاقات کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سند محمد زبیر سے ڈی جی رینجرز میجرجنرل محمد سعید کی ملاقات کے دوران صوبےمیں امن وامان کی صورتحال ،کراچی آپریشن اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے ۔
ملاقات میں ڈی جی رینجرز کی جانب سے گورنر سندھ کو کراچی آپریشن اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق ملاقات میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے
ملاقات کے دوران گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی معاشی حب ہے اس کی ترقی ملک کی ترقی ہے اور یہ بات قابل تعریف ہے کہ امن کےقیام کیلیےرینجرزاورقانون نافذ کرنیوالےاداروں نےقربانیوں دیں ہیں ۔