کراچی(اسٹاف رپورٹر) لالی ووڈ انڈسٹری کی اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ صرف بھارتی فلموں میں ہی کام نہیں کرنا چاہتیں بلکہ پاکستانی فلموں میں کام کرنا انکی اولین ترجیح ہے۔
اپنے ایک انٹرویوکے دوران جب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ان کی فلم “رئیس” کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح فلم رئیس پاکستان میں ریلیزنہ ہونے پرافسردہ ہیں کیونکہ میں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا ہے لیکن میری اس کامیابی کو نظربھی لگی ہے اوراسی وجہ سے ’’رئیس‘‘ پاکستان میں ریلیزنہ ہوسکی لیکن امید ہے کہ فلم کوپاکستان میں نمائش کی جلد اجازت مل جائے گی۔