You are currently viewing فلم ‘ مالک ’ نے 5 کروڑ  کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچادی

فلم ‘ مالک ’ نے 5 کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس پر دھوم مچادی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عاشر عظیم گل کی  ہدایتکاری میں پاکستانی سیاست پر بننے والی فلم ‘مالک ’ نے  بڑے پردے   پر نیا ریکارڈ قائم کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستانی سیاست پر بننے والی نئی تھرل فلم ‘ مالک’ نےستمبر میں بھی  5کروڑ کا بزنس کرکے  باکس آفس پر دھوم مچادی جبکہ رواں سال اپریل کے مہینے میں فلم نے باکس آفس پر 40 ملین کا  بزنس کیا  تھا ۔

فلم کے ہدایتکار عاشر عظیم گل نے فلم پر عائد پابندی ہٹنے  پر نہایت خوشی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم جیت گئے، فلم مالک کو غیر قانونی طور پر ریلیز نہیں کیا گیاتھا لیکن  ہم نے تحمل سے انتظارکیا  اور اب فلم  مالک کو پاکستان میں نمائش کی اجازت دے دی گئی ہے ۔

فلم کو   ستمبر2016 سے پاکستان کے تمام بڑے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردیا تھا  جبکہ شہر قائد کےسنے پیکس سینما آشین مال  میں  9 ستمبر  کو  مداحوں کے لئے    لگایا گیا تھا اور اب   عید الاضحیٰ کے بعدبروزجمعہ سے  فلم کو کراچی کے دیگر سینما   ‘ایٹریم  ’ اور ‘ نیو پلیکس’  میں بھی مداحوں کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلم مالک کو 8اپریل 2016  میں نمائش کے لئے سینما گھروں میں پیش کیا گیا تھا جبکہ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب  نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن 9 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت فلم مالک کا سینسر سرٹیفیکیٹ واپس لیا جارہا ہے اور  ملک بھر میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی جا رہی ہے جسکے بعد ہدایتکارعاشرعظیم  گل نے   سندھ ہائی کورٹ میں دی گئی  اپنی درخواست میں یہ مؤقف پیش کیا تھا کہ فلم مالک پر پابندی کا کوئی جواز نہیں ہے ،یہ معاشرتی مسائل اور حقائق  پر مبنی  فلم  ہے ہدایتکار کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی اور وفاقی سینسر بورڈزسے اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرکے فلم کو  ریلیز کیاگیا  تھا جس کے بعد حکومت کی جانب سے پابندی عائد کر دینا غیر قانونی ہے بعد ازاں فلم پرعائد پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت  میں  سندھ ہائی کورٹ  نے پابندی  کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے فلم کو ملک بھرمیں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا  تھا اور  فلم کو  دوبارہ 9 ستمبر 2016 کو مداحوں کے لئے ریلیز کیا گیا تھا ۔